0

پل چوکی میں موٹر کار اور کوسٹر کے درمیان تصادم ، 8 سالہ بچی جان بحق

بٹ خیلہ (مانند نیوز)پل چوکی میں موٹر کار اور کوسٹر کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 8 سالہ بچی جان بحق، جبکہ چھ  افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو ریسکیو اہلکاروں نے ہیڈ کوارٹر ہسپتال بٹ خیلہ منتقل کردیا، لیوی پوسٹ پل چوکی کی رپورٹ کے مطابق پل چوکی کی مقام پر کوسٹر نمبر LES-4133 اور موٹر کار نمبر IE-4361 کے درمیان تصادم کے بعد کوسٹر قریبی درخت سے ٹکرا گئی جس کی وجہ سے گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی جبکہ کوسٹر میں سوار افراد میں اٹھ سالہ بھی حنا دختر حضرت بلال ساکن مٹہ سوات جان بحق ہوگئی جبکہ کلیم اللہ، شیر اکبر ساکنان خوازہ خیلہ، زوجہ بلال، زوجہ حضرت جمال، زوجہ بہرام اور رحیم اللہ ساکنان مٹہ زخمی ہوگئے جنہیں ریسکیو اہلکاروں نے ہیڈ کوارٹر ہسپتال بٹ خیلہ منتقل کردئے، رپورٹ کے مطابق کوسٹر قریبی درخت سے بھی ٹکرانے کی وجہ سے مکمل طور پر تباہ گیا ہے لیوی اہلکاروں نے جان بحق ہونے والی بچی کے چچا حضرت رحمان کی طرف سے ڈرائیوروں کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کی۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں