جمردد(نمائندہ مانند)جمرودسپورٹس کمپلیکس میں جاری دس روزہ ارچری کیمپ احتتام پذیر۔کھیلوں کے فروغ سے اضلاع میں امن کیساتھ ساتھ مثبت تبدیلیاں دیکھنے کو مل رہی ہیں۔ عبدالمنان آفریدیتفصیلات کے مطابق محکمہ یوتھ افئیرضلع خیبرکے تعاون سے جمرو دسپورٹس کمپلیکس میں جاری قبائلی جوان کھلاڑیوں کیلئے دس روزہ ارچری کیمپ اختتام پذیر ہوا کیمپ میں ضلع خیبرسے تعلق رکھنے والے 15 کھلاڑیوں نے حصہ لیا ان کودس روزہ کیمپ میں تیراندازی کی عملی تربیت دیکھنے کاموقع ملا۔ پروگرام کے آخر میں تمام کھلاڑیوں میں تیر اندازی کا مقابلہ کیا گیا جسمیں مختلف کٹیگری میں 3بہترین کھلاڑیوں کوانعامات سے نوازا گیا۔ اس موقع پرایونٹ کے مہمان خصوصی چیئرمین ویلج کونسل عبدالمنان آفریدی،ڈسٹرکٹ یوتھ افئیرآفیسر ذبیح اللہ شینواری،ارچری ایسوسی ایشن ضلع خیبرصدرمنظور قادر افریدی۔ ال نیشنل بینک ایسوسی ایشن کے نائب صدرملک معیز خان افریدی بھی موجود تھے۔اس موقع پرکھلاڑیوں اورشرکا ء سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی چئیرمین عبدالمنان مندوخیل نے کہاکہ علاقے میں کھیلوں کیفروع سے امن کے قیام اورمثبت سرگرمیاں دیکھنے کومل رہی ہیں اورعوام نشہ جیسے لعنت سے اسانی سے چھٹکارا حاصل کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ ارجری جیسی کھیل میں قبائلی اورخصوصاً خیبرکے عوام پہلے سے ہی مہارت رکھتے ہیں اگرانکو زرا بھی بیک اپ کیا گیا تو یہ کھلاڑی ملک کا نام مستقبل میں روشن کرسکتے ہیں۔
