0

احتساب بیورو پختونخوانے 2 ارب 9 کروڑ روپے کورونا فنڈ پرتحقیات شروع کردی

پشاور(مانند نیوز) قومی احتساب بیورو(نیب) خیبر پختونخوا کی جانب سے 2 ارب 9 کروڑ روپے کورونا فنڈ کے خلاف شروع کئے گئے تحقیقات میں وسیع پیمانے پر خرد برد اور اختیارات سے تجاوز کا انکشاف ہوا ہے۔ نیب ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کی گزشتہ حکومت میں محکمہ صحت کے زیر انتظام کورونا فنڈ میں 2 ارب 9 کروڑ روپے کی سنگین مالی بے قاعدگیاں رپورٹ ہوئی تھیں جن کے خلاف نیب نے تحقیقات شروع کرتے ہوئے سابق ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز ڈاکٹر شاہینہ کے بیان قلمبند کرادیئے۔نیب ذرائع کے مطابق خلاف قواعد منظور نظر کمپنی کو کروڑوں روپے کا ٹھیکہ دینے میں وسیع پیمانے پر کمیشن وصول کرنے کی شکایات رپورٹ ہوئی ہیں۔ اس سے قبل نیب خیبر پختونخوا نے سابق صوبائی وزیر صحت تیمور سلیم جھگڑا کے پرسنل اسسٹنٹ ارسلان کو بھی طلب کیا تھا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں