0

اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان کا ضمنی انتخابات 2023 کے لئے حلف برداری

ڈیرہ اسماعیل خان (مانند نیوز)اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان فرحان احمد کی ضمنی انتخابات 2023 کے لئے حلف برداری تقریب میں شرکت۔الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے ضمنی انتخابات این اے 38 ڈیرہ اسماعیل خان کی خالی نشست  پر ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔ اس بابت انتخابات کو مقررہ وقت پہ کرانے اور انتظامات کو حتمی شکل دینے بارے آج الیکشن کمیشن آفس ڈٖیرہ اسماعیل خان میں حلف برداری تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ فرحان احمد نے اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر این اے 38  ڈیرہ اسماعیل خان کی حیثیت سے حلف اٹھایا۔ اس موقع پرڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر ڈیرہ / ریٹرننگ آفیسر عبدالروف خان بھی موجود تھے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے شیڈول  کیمطابق  06 سے 08 فروری  2023 تک متعلقہ ریٹرننگ افسران کے پاس کاغزات نامزدگی جمع کیے جاسکیں گے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں