0

پرویز مشرف کی نمازجنازہ ادا کردی گئی

اسلام آباد(مانند نیوز ڈیسک)سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کی نمازِ جنازہ  ملیر کینٹ کراچی کے پولو گراؤنڈ میں ادا کردی گئی۔نماز جنازہ میں خالد مقبول، مصطفیٰ کمال، فاروق ستار، فروغ نسیم نے شرکت کی۔نماز جنازہ میں جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد نے بھی شرکت کی۔نماز جنازہ میں سابق آرمی چیف جنرل ریٹائر قمر جاوید باجوہ ، جنرل ریٹائر اشفاق پرویز کیانی نے بھی شرکت کی۔پرویز مشرف کی فوجی قبرستان میں تدفین کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں جہاںانہیں سپردِ خاک کیا جائے گا۔فوجی قبرستان کے اطراف سیکیورٹی اہل کارتعینات کیے گئے ہیں۔واضح رہے کہ 5 فروری کو سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف 79 برس کی عمر میں دبئی کے امریکی اسپتال میں انتقال کر گئے تھے۔گزشتہ شب سابق صدر پرویز مشرف کی میت کو لے کر خصوصی طیارہ دبئی سے کراچی پہنچا تھا۔اس خصوصی پرواز میں پرویز مشرف کے اہلِ خانہ اور ذاتی عملے کے ارکان موجود تھے۔پرویز مشرف کی میت ایئر پورٹ سے ملیر کینٹ پہنچائی گئی تھی۔بشکریہ جنگ

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں