0

چین کا ترکیہ کو فوری طورپر 5.9 ملین ڈالر امدادفراہم کرنے، امدادی و طبی ٹیمیں روانہ کرنے کا اعلان

بیجنگ(مانند نیوز)چین نے ترکیہ کے لئے 5.9 ملین ڈالر کی ہنگامی امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ علاوہ ازیں چین کی ریڈ کراس سوسائٹی بھی شام اور ترکیہ کو فوری طور پر 2،2لاکھ ڈالر کی امداد فراہم کریگی۔چینی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق چینی حکومت زلزلے سے نمٹنے اور بچا کے کاموں کے لیے ترکیہ کے لیے ہنگامی امداد کی مد میں 40 ملین یوآن(تقریبا 5.9 ملین ڈالر) مختص کرے گی۔چین ترکیہ کے متاثرہ علاقوں میں امدادی اور طبی ٹیمیں بھی بھجوائے گا اور متاثرین کی مدد کے لیے رقم بھی فراہم کرے گا۔چائنا انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ کوآپریشن ایجنسی نے پیر کو کہا تھا کہ چین شام اور ترکی کے حکام کے ساتھ رابطے میں ہے اور انہیں فوری انسانی امداد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں