اسلام آباد(مانند نیوز ڈیسک)وزیر اعظم میاں محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار اورپاکستان تحریک انصاف کے وکیل خواجہ طارق رحیم کی آڈیو لیک میں بیٹی مریم نواز کے بارے میں گھٹیا گفتگو انتہائی قابل مذمت ہے۔ان خیالات کااظہار وزیر اعظم شہبازشریف نے سوموار کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔ شہبازشریف نے کہا کہ خواتین کے بارے میں اس لب و لہجے اور گھٹیا سوچ کی معاشرے بالخصوص خواتین کو پر زور مذمت کرنی چاہیے۔ اجتماعی مذمت ہی معاشرے میں یہ منفی سوچ روک سکتی ہے۔
