0

توشہ خانہ کیس،عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کومنگل کونیب آفس طلب

لاہور(مانند نیوز ڈیسک) قومی احتساب بیورو(نیب) لاہور نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو آج (منگل کو) نیب آفس طلب کر لیا۔نیب نے توشہ خانہ سے لینے والی رولیکس گھڑی،نیکلس،بریسلیٹ اورلاکٹ بمعہ چین کے ریکارڈ سمیت طلب کیا۔نیب نے توشہ خانہ سے لی رولیکس گھڑی کی تفصیلات مانگ لیں۔امیرقطرکی جانب سیملنیوالیلاکٹ بمعہ چین اورڈائمنڈ کی انگوٹھی اوربریسلٹ کی تفصیلات بھی طلب کیا گیا ہے۔سعودی عرب سے ملنے والے ہار،بریسلٹ،انگوٹھی اورکانٹوں کی تفصیلات بھی مانگ لیں۔دوسری جانب فارن فنڈنگ کیس میں قومی احتساب بیورو نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو کل 21 مارچ کو طلب کرلیا۔ نیب کی 2 رکنی ٹیم فارن فنڈنگ کیس میں نوٹس لے کر عمران خان کے گھر پہنچی،عمران خان کے سکیورٹی اسٹاف نے نیب ٹیم کو اندر جانیکی اجازت دے دی۔نیب کا نوٹس اویس نیازی نے وصول کیا، ٹیم نوٹس کی تعمیل کے بعد زمان پارک سے روانہ ہوگئی۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں