0

سوات سٹی میئر کا ٹی ایم اے پلازہ میں قائم سستا بازار اور شہر کے دوسرے بازاروں کا دورہ

سوات (مانند نیوز) سوات سٹی میئر شاہد علی خان کا ٹی ایم اے پلازہ میں قائم سستا بازار اور شہر کے دوسرے بازاروں کا دورہ، اشیائے خوردو نوش کی قیمتوں اور کوالٹی کا جائزہ لیا گیا، اس موقع پر متعلقہ حکام بھی اُن کے ہمراہ تھے، سٹی میئر شاہد علی خان نے دُکانداروں اور کاروباری حضرات کو رمضان المبارک کے پیش نظر عوام کو ریلیف دینے کی ہدایت کی، اس سلسلے میں گزشتہ روز سوات سٹی میئر شاہد علی خان نے مختلف بازاروں کے دورے کئے اور ٹی ایم اے پلازہ میں قائم سستا بازار کا بھی اچانک دورہ کیا جہاں پر انہوں نے قائم دکانوں میں خوراکی اشیاء کا معائنہ کیا جبکہ نرخنامے بھی چیک کئے اس کے علاوہ انہوں نے مینگورہ حاجی بابا، نشاط چوک اور دیگر بازاروں کا بھی دورہ کیا اس موقع پر محکمہ فوڈ کے حکام بھی اُن کے ہمراہ تھے اس موقع پر سٹی میئر شاہد علی خان نے دکانداروں اور تاجروں کو ہدایت کی کہ وہ رمضان المبارک میں سرکاری نرخنامے کے مطابق خوراکی اشیاء کی فروخت یقینی بنائیں اور ذخیرہ اندوزی سے اجتناب کرے انہوں نے کہا کہ بدترین مہنگائی کیوجہ سے غریب عوام کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے ہیں مگر ہمیں ان غریب عوام کا خیال رکھنا چاہئے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں