0

سی ایم ایس سکول اینڈ کالج ہنگو میں معیار تعلیم کو فروغ دینے کیلئے کوشاں ہیں، پرنسپل ابوبکر صدیق

ہنگو( مانند نیوز) سی ایم ایس سکول اینڈ کالج ہنگو میں معیار تعلیم کو فروغ دینے کیلئے کوشاں ہیں، نجی تعلیمی ادارے نئی نسل کی تعلیم و تربیت میں کلیدی کردار ادا کررہے ہیں، غریب اور نادار طلباء کو مفت تعلیم فراہم کرنے کے عزم پر قائم ہے، ان خیالات کا اظہار سی ایم ایس سکول اینڈ کالج کے پرنسپل ابوبکر صدیق نے سکالرشپ امتحانات کے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی سکالرشپ کیلئے امتحان کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف کلاسز کیلئے 400 سے زائد بچوں نے حصہ لیا، امتحان کا بڑے شفاف طریقے سے نتیجہ مرتب کیا گیا اور 10 طلباء جنہوں نے نمایاں پوزیشن حاصل کی انہیں سکالر شپ کیلئے اہل قرار دیا، ان کامیاب طلباء کیلئے سی ایم ایس میں تعلیم مفت ہوگی اور انہیں مختلف قسم کے پیکجز دئیے جائیں گے۔ ابوبکر صدیق نے کہا کہ سی ایم ایس کا ہنگو کے تعلیمی اداروں میں ایک منفرد مقام ہے، ہم عصری تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم کیلئے بھی جدید خطوط پر اقدامات اٹھا رہے ہیں۔ ہمارا مقصد بچوں کی حوصلہ آفزائی کرکے انہیں اپنی زندگی میں کامیاب شہری بنانا ہے اور اس مقصد کیلئے میں اور میری ٹیم مخلصانہ کوششیں جاری رکھے گی۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں