0

نگران وزیر برائے مواصلات و تعمیرات نے کالج کالونی سیدوشریف میں دو نئے مساجد کا سنگِ بنیاد رکھا

سوات(مانند نیوز) نگران وزیر برائے مواصلات و تعمیرات محمد علی شاہ نے کالج کالونی سیدوشریف میں دو مساجد کا سنگِ بنیاد رکھا۔ اس موقع پر علاقے کے جید علماء کرام اور محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کے انجنیئر بھی ان کے ہمراہ تھے۔ مسجدوں کے سنگ بنیاد رکھنے کے موقع پر دعا بھی کی گئی۔ دونوں مساجد 49 ملین روپے کی مجموعی لاگت سے تعمیر کئے جارہے ہیں۔ اس موقع پر نگران وزیر برائے مواصلات و تعمیرات نے محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کو کام جلد ازجلد شروع کرنے اور مقررہ وقت پر مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ نگران وزیر نے انجنئیر کو مساجد میں جدید سہولیات کا خیال رکھنے کی بھی ہدایت کی۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں