0

سوات تھانہ مینگورہ پولیس کی کامیاب کاروائی

سوات (مانند نیوز) سوات تھانہ مینگورہ پولیس کی کامیاب کاروائی ،موٹر سائیکلز چوری کرنے والا ملزم گرفتار ،متعدد موٹر سائیکلز برآمد،تھانہ مینگورہ میں ایس ایچ او حبیب سید خان خان نے ہمراہ انوسٹی گیشن افیسر تھانہ مینگورہ میڈیا نمائندگان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مورخہ : 14 مارچ 2023 کو مدعی فہیم اقبال نے تھانہ مینگورہ آکر اپنے دکان جو کہ پیپل چوک پر واقع سے موٹر سائیکل چوری ہونے کی رپور ٹ درج کروائی تھی ۔جس پر آر پی او ملاکنڈ ناصر محمود ستی اور ڈی پی او سوا ت شفیع اللہ خان گنڈاپور نے فوری ایکشن لیتے ہوئے میری سرابراہی میں ایک ٹیم تشکیل دے کر واقعے میں ملوث ملزم /ملزمان کو گرفتار کرکے موٹر سائیکل برآمد کرنے کا ٹاسک سونپا تھا، جس پر ہم نے جدید سائنسی طریقہ کار کو بروئے کار لاتے ہوئے اور سی سی ٹی وی کیمروں کے مدد سے بہت کم وقت میں موٹر سائیکل چوری کرنے والا ملزم حضرت عمر ولد پیر گل ساکن اقباء سیدو شریف کو ٹریس کرکے گرفتار کر لیا ہے، انہوں نے کہا کہ دوران انٹاروگیشن ملزم کے نشاندہی پر مختلف مقامات سے سرقہ شدہ موٹر سائیکل سمیت 5 موٹر سائیکلز برآمد کر کے قبضہ پولیس کئے گئے ہیں۔ جس سے مزید تفتیش جاری ہیں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں