0

موٹر سائیکل سواروں کو فی لیٹر پیٹرول پر 50 نہیں 100 روپے کا ریلیف ملے گا، وزیرِ مملکت

اسلام آباد(مانند نیوز ڈیسک) وزیرِ مملکت پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ موٹر سائیکل سواروں کو فی لیٹر پیٹرول پر 50 نہیں بلکہ 100روپے کا ریلیف ملے گا۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہا کہ موٹر سائیکل سوار کا احساس کرتے ہوئے ان کے لیے پیٹرول کی قیمت کم کی ہے، وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ہمیں اس پر عملدرآمد کے لیے صرف 6 ہفتے دیے ہیں۔مصدق ملک کا کہنا ہے کہ غریب کا پیٹرول سستا کریں گے، امیر کے پیسے غریب کی جیب میں ڈالیں گے۔انہوں نے کہا کہ بڑی گاڑیوں والے پیٹرول کی زیادہ قیمت دیں گے، گیس کا فیصلہ یکم جنوری سے نافذالعمل ہو چکا ہے، 22 کروڑ کی آبادی میں 21 کروڑ غریب ہیں۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ جب تک اتحادی حکومت قائم ہے یہ پالیسی اسی طرح چلتی رہے گی۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں