0

کوہاٹ یونیورسٹی آف سائنس وٹیکنالوجی ‘ کیرئیر فیئر کا انعقاد

پشاور(مانند نیوز ڈیسک) یوتھ انٹر نیشنل کانکلیو کی اور ڈسٹرکٹ یوتھ آفیس کے اشتراک سے کوہاٹ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں کیرئیر فیئر 2023 میں منعقد ہوا جس میں پانچ ہزار سے زائد طلبہ اور نوجوانوں نے شرکت کی۔ میلے میں آئی ٹی، صحت، تعلیم اور انجینئرنگ کمپنیوں نے 100 سے زائد سٹالز لگائے تھے۔ شرکاء کو ان کمپنیوں کے نمائندوں کے ساتھ بات چیت کرنے، اپنے متعلقہ شعبوں میں تازہ ترین رجحانات اور پیشرفت کے بارے میں جاننے، اور یہاں تک کہ ملازمت کے مواقع کے لیے درخواست دینے کا موقع ملا۔ اس موقع پر کیرئیر فیئر کے چیف آرگنائزر انجینئر عمر فاروق گل نے کہا کہ اس قسم کی تقریبات کو مزید منعقد کرنے کی ضرورت ہے تاکہ بے روزگار افراد کو گریجویشن کے بعد براہ راست نوکری مل سکے اور وہ بھی اس کی ضرورت اور مہارت کے بارے میں جان سکیں۔ پروگرام میں ڈسٹرکٹ یوتھ آفس کوہاٹ محمد حارث کا کہنا تھا کہ میلے کے انعقاد سے نوجوانوں کو روزگار شروع کرنے اور ملازمت اختیار کرنے سے متلعق رہنمائی ملی۔تقریب میں پینل مباحثوں اور صنعت کے ماہرین کی کلیدی تقریروں کا ایک سلسلہ بھی شامل تھا جس سے ٹیکنالوجی کی تازہ ترین ترقی سے لے کر جاب مارکیٹ کے مستقبل تک موضوعات کا احاطہ کیا گیا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں