0

الخدمت فاؤنڈیشن ملاکنڈ کی ڈونر کانفر نس میں 4کروڑ روپے سے زائد کے عطیات جمع

بٹ خیلہ(مانند نیوز)الخدمت فاؤنڈیشن ملاکنڈ کی ڈونر کانفر نس میں 4کروڑ روپے سے زائد کے عطیات جمع جبکہ علاقے کے مخیر افراد نے سینکڑوں یتیم و بے سہارابچوں کی کفالت کی اٹھا لی الخدمت کی پر وقارڈونر کانفر نس تڑون شادی ہال بٹ خیلہ میں زر صدارت فاؤ نڈیشن کے صوبائی صدر خالد وقاص ہوئی جس کے مہمان خصو صی صوبائی سیکر ٹری اطلاعات و تعقات عامہ ارشد خان تھے دیگر مہمانوں میں محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کے چیف انجینئر طارق خان ڈسٹرکٹ بار کے صدر شرین خان جنرل سیکر ٹری عنایت اللہ ممتاز سوشل ورکر طاہر خان ڈاکٹر امیر زمان امجد علی شاہ وغیرہ تھے سر پر ست اعلیٰ ضلعی امیر جماعت اسلامی ملاکنڈ شہاب حسین کے علاوہ صدر محفل مہمان خصو صی طاہر خان پروفیسر ڈاکٹر اقبال شاکر نے خطاب کیا جبکہ الخدمت ملاکنڈ کے صدر سہیل ختک نے کارکردگی رپورٹ پیش کی اس موقع پر کانفر نس کے شرکا ء نے مجموعی طور پر چارکروڑ تین لاکھ پچاس ہزار پانچ سو روپے کے عطیات اعلان کیا جبکہ اکثر مخیر حضرات نے موقع پر ہی نقد رقم الخدمت کے ذمہ داروں کے حوالے کردی۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں