0

ایپکا نے ملک بھر میں 22 مارچ سے مہنگائی کے خلاف احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان کردیا

پبی (نما ئندہ مانند ) ایپکا نے ملک بھر میں 22 مارچ سے مہنگائی کے خلاف احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان کردیا۔ ملک بھر کے دفاتروں کو تالے لگائیں گے۔ ملک بھر کے ڈویژن اور ضلعی ھیڈکوارٹر پر احتجاجی جلسے جلوس اور ریلیاں نکالی جائیں گے۔ان خیالات کا اظہار اورنگزیب کشمیری مرکزی سیکرٹری جنرل ایپکا پاکستان نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ ظالم حکمرانوں نے غریب عوام اور سرکاری ملازمین پر مہنگائی کا بم گرادیا۔ جسکی وجہ سے ملازمین میں اشیائے خورد نوش خریدنے کا سکت نہیں اور ملازمین ذہنی مریض بن چکے ہیں۔مہنگائی کی بھی ایک حدہوتی ہے۔ حکومت تنخواہ اتنی دیتی ہے کہ وہ یوٹیلیٹی بلز جمع کرنے پر خرچ ہوجاتے ہیں۔اور کھانے پینے کے اشیائے دکانداروں سے قرض لاتے ہیں۔75 سال میں کرپٹ حکمرانوں اور بیوروکریٹ نے ملک کو تباہ وبرباد کیا۔اور قومی خزانے کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا۔اور ملک کو قرضوں تلے دبادیا۔اور اپنی عیاشیوں کیلئےIMF سے اب مزید قرضہ لیا جارہا۔جنکا سارا بوجھ عوام اور ملازمین پرہوگا۔اب عوام اور ملازمین ان ظالم حکمرانوں کی مزید ظلم برداشت نہیں کر سکتے۔اب عوام اور ملازمین کو اس کرپٹ حکمرانوں کے خلاف اپنے گھروں اور دفاتروں سے نکلنا ہوگا۔اور اسلام آباد پارلیمنٹ ہاوس کا گھیراؤ کرکے ان کرپٹ بیوروکریٹ اور سیاستدانوں کو ان ایوانوں سے باہر پھینکنا ہوگا

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں