0

ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر کے زیر صدارت ڈسٹرکٹ پرائس ریویو کمیٹی کے اجلاس کا انعقاد

ملاکنڈ (مانند نیوز)ضلعی پرائس ریویو کمیٹی ملاکنڈ کا اجلاس منگل کے روز ڈسٹرکٹ سیکٹریٹ ہال بٹ خیلہ میں ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ زمین خان کے زیر صدارت منعقد ہوا۔اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر بٹ خیلہ شکیل احمد،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نور نواز کے علاوہ ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر سمیت دیگر محکموں کے افسران،انجمن تاجران اور کریانہ فروشوں نے شرکت کی۔اس موقع پر ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اجلاس کا بنیادی مقصد رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے حوالے سے اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کا تعین کرنا ہے۔اجلاس میں روزمرہ استعمال کے اشیائے خودونوش کی قیمتوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور باہمی مشاورت سے چھوٹے گوشت کیلئے 1200 روپے کلواور بڑے گوشت کے لیے 600 روپے فی کلو نرخ مقرر کئے گئے۔دودھ دہی کے لیے 160 روپے کلو قیمت مقرر کیا گیا ہے۔اجلاس میں کچی مچھلی 300 روپے کلوجبکہ پکھی ہوئی 400 روپے کلو،130گرام روٹی کی قیمت 15 روپے، چکن کڑاہی 900 روپے سجی 700 روپے،پکوڑے 400 روپے کلواور کباب کے لیے نیا نرخ 550 روپے فی کلو رکھا گیاجبکہ بعض اشیاء کے پرانے ریٹس میں معمولی ردوبدل کیا گیا۔اس موقع پر ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر نے تاجر برادری سے کہا کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے دوران عوام کو خوردونوش کے اشیاء پرائس ریویو کمیٹی کے مقرر کردہ نرخوں کے مطابق وافر مقدار میں فروخت کرنے کو یقینی بنائیں اور ذخیرہ اندوزی،گران فروشی اور مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے سے گریز کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر کسی بھی دکاندار کو گران فروشی،ذخیرہ اندوزی اور ملاوٹ کرنے میں ملوث پایا گیا تو ان کے خلاف قانون کے مطابق سخت ایکشن لیا جائے گا۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں