تخت بھائی(نمائندہ مانند) کیوں رورہے ہو۔۔رونا بند کرو۔۔تحصیل تحت بھائی کے ہیڈ کوارٹر ھسپتال میں ڈاکٹر نے 5 سالہ بچے کو تھپڑ رسید کر تشدد کیا،بچے کے والدنے ڈاکٹر کے خلاف پولیس تھانہ تخت بھائی میں رپورٹ درج کرائی۔۔مضافاتی علاقے خادی کلے کے غریب محنت کش عنایت الرحمان اپنے پانچ سالہ بچے حماد خان کو ختنے کے لئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ھسپتال تخت بھائی لے آئے،بچے نے گھبراہٹ کی وجہ سے رونا شروع کیا کہ اس دوران ڈاکٹر جھان زیب آکر بچے کو برا بھلا کہا کہ کیوں رو رہے ہو چپ ہو جاو رونا مجھے اچھا نہیں لگتا،جس پر طیش میں آکر بچے کے چہرے پر زور دار تھپڑ رسید کر تشدد کیا۔بچے کے والد نے ایم ایس تحت بھائی کو درخواست دی اور پولیس تھانہ تخت بھائی میں ڈاکٹر کے خلاف رپورٹ درج کرائی۔مزکورہ کے رپورٹ و سوشل میڈیا پر تصاویر وائرل ہونے پر مردان،تحت بھائی ودیگر کے سیاسی سماجی اور عوامی حلقوں نے مذکورہ واقعے پر غم و غصے کا اظہار کرکے ڈاکٹر کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
