تخت بھائی(مانند نیوز) میاں جمال شاہ پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے۔ این اے 22 میں شمولیتی پروگرام ہجرہ ملک اعجاز خان منعقد ہوا۔ جس میں میاں جمال شاہ نے باقاعدہ طور پر پاکستان پیپلز پارٹی میں اپنے خاندان سمیت شمولیت اختیار کی۔ اس موقع پر صوبائی نائب صدر شعیب عالم خان خٹک، سابقہ امیدوار pk54 ملک اعجاز خان، جنرل سیکرٹری محمد شعیب ایڈوکیٹ، pyo ضلع مردان صدر نصیر عباس، جنرل سیکٹری عمران ثمر، pyo تحصیل تحت بھائی صدر حسام خٹک، pyo ڈویژن صدر عدنان زیب، حاجی جہانزیب،حاجی گل منیر، گلداد خان، گلشن خان، ولی محمد حان، سحر گل حان، زرد عالی حان، میاں بلال یوسف، امجد خان، مراد خان نے میاں جمال شاہ کو پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت پر خوش آمدید کہا اور انکا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پرشعیب عالم خٹک نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں میں اب شعور پیدا ہو گیا ہے وہ صرف نعروں پر نہیں بلکہ خدمت پر یقین رکھتا ہے۔ اور انشائاللہ وہ دن دور نہیں کہ پاکستان پیپلز پارٹی کا جھنڈا ہر گھر ہر لہراتا ہوگا۔ آنے والا الیکشن میں عوام پچھلے حکومتوں کو دیکھ کر اپنا فیصلہ خود کریں تیر پر مہر لگا کر پاکستان پیپلز پارٹی کو ووٹ دیں۔
