0

تعلیم ہی کی بدولت ہم ترقی کر کے دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کر سکتے ہیں، سراج الرحمان

پشاور (مانند نیوز )الفجر ایجوکیشنل سسٹم بغدادہ مردان کے ڈائریکٹر سراج الرحمان نے کہا ہے کہ تعلیم ہی کی بدولت ہم ترقی کر کے دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کر سکتے ہیں، ہمارا مقصد صرف حصول تعلیم ہونا چاہئے، تعلیم ہی ہمیں انسان اور دیگر اشیاء میں فرق بتاتی ہے، تعلیم ہر انسان چاہیے وہ امیر ہے یا غریب مرد ہو یا عورت سب کی بنیادی ضرورت ہے اور یہ انسان کا حق ہے انسانوں میں اور حیوانوں میں فرق تعلیم کی بدولت سے ہی کیا جاتا ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے الفجر ایجوکیشنل سسٹم نیوبغدادہ مردان میں سالانہ تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کیا،تقریب میں سکول کے بچوں نے ملی ترانے، تقاریر اور مختلف ٹیبلو پیش کئے۔اس موقع پر مایا ایچ ڈی پلس کے بانی اعجاز خان نے حزیفہ، حبیبہ،ماہ نور اور الفجر ایجوکیشنل سسٹم کے روخ رواں سراج الرحمان کو ایوارڈ سے نوازا، سراج الرحمان نے کہاکہ ہم طلباء و طالبات کے معیار تعلیم کر بڑھانے کے لیے مسلسل کوشاں ہیں اور ہمارے ہاں طلباء و طالبات کی فکری و ذہنی اور اخلاقی تربیت کا باقاعدہ اہتمام کیا جاتا ہے انھوں نے کہا کہ ہم سب نے مل کر اس ادارے کی بنیاد اس عزم کے ساتھ رکھی تھی کے طلباء و طالبات کو تعلیم اور تربیت کے ساتھ ساتھ بہترین کونسلینگ کر کے انھیں اس قابل بنائیں گے کہ وہ اپنے کردار اور عمل سے اس معاشرے میں تعمیر اور ترقی کے ساتھ دوسروں کے لئے مشعل راہ ہوں گے،اعجاز خان نے کہا کہ الفجر ایجوکیشنل سسٹم معیاری تعلیم کے جس طرح کوشاں ہے یہ ایک مثبت قدم ہے بچوں کو نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیاں مہیا کرنا بچوں کی جسمانی اور ذہنی نشوونما کے لئے نہایت ضروری ہے بچے اس ملک کا اثاثہ اور قوم کا مستقبل ہیں یہی بچے آنے والے وقتوں میں پاکستان کی ترقی و خوشحالی میں اہم کردار ادا کریں گے بچوں کی اچھی تربیت کرنا اور انکی پرورش پر خصوصی توجہ دینا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں