0

جماعت اسلامی ملاکنڈ کا مہنگائی اور سستے سرکاری آٹے کی غلط تقسیم کے خلاف احتجاجی مظاہرے کا اعلان

بٹ خیلہ (مانند نیوز)جماعت اسلامی ملاکنڈ نے مہنگائی اور سستے سرکاری آٹے کی غلط تقسیم کے خلاف آج22مارچ کو ضلع کے دس مختلف مقامات پر احتجاجی مظاہروں کئے جائیں گے ایکطرف مہنگائی نے عوام کا جینا حرام کر دیا جبکہ دوسری طرف رہی سہی کسرسستے آٹے کی سیاسی بنیادوں پر تقسیم نے پوری کر دی ہے ضلعی امیر شہاب حسین نے جنرل سیکرٹری حاجی رضوان اللہ مہمند نے تحصیل امرا رحمن گل فضل وہاب اور امجد علی شا ہ مولانا جمال دین کے ہمراہ پریس کانفر نس ے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ تحریک انصاف اور پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں میں کسی کو بھی غریب شہریوں کی فکر نہیں موجودہ کمرمہنگا ئی کی ذمہ دارقصور وار اور جرم میں دونوں جماعتیں برابر کی شریک ہیں کیونکہ انھیں ملک وقوم کے مسائل میں کوئی دلچسپ نہیں سیاست کا اصل مقصد کرسی کیلئے ایک دوسری کی لڑنا ہے انھوں نے کہا کہ ہمارا کردار وعمل گواہ کہ موجودہ بحرانوں کو نکالنے کی اصل اہلیت و صلا حیت صرف اور صرف جماعت اسلامی کے پاس ہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں