0

خالد خان نے اپنے عہدے اور پولیس وردی کا غلط استعمال کیا، پریس کانفرنس

جمرود(نمائندہ مانند)ایڈیشنل ایس ایچ او جمرودخالد خان نے اپنے عہدے اور پولیس وردی کا غلط استعمال کرتے ہوئے ہمارے چادر اور چاردیواری کی تقدس کی پامالی کی،انکو فوری برطرف کیا جائے۔پریس کانفرنس جمرود پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اشتیاق خان، مشتاق محمد، فیصل، افتخارمیناخیل اور دیگر نے ایڈیشنل ایس ایچ او جمرود خالد خان پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ وہ راسم، ارباب شاہ، کامران، آصف اور ریگی للمہ پولیس کے ہمراہ بغیر کسی نوٹس اور وارنٹ کے ہمارے گھر پر دھاوا بول کر اسلحہ سمیت گھر کے اندر داخل ہوئے اور فائرنگ کی جس سے ہمارے گھر کے مین گیٹ اور گاڑی کو نقصان پہنچا جبکہ گھر میں موجود خواتین اور بچے بال بال بچ گئے۔ان کامزید کہنا تھا کہ عدالت کے جانب سے انہیں جو نوٹس ملا ہے وہ گھر زریات گل نامی شخص کا ہے جبکہ انہوں نے ہمارے گھرجو کہ ظاہر اور ذاہد کے نام پر ہے جو میرے چچا ہیں اس پر دھاوا بول کر فائرنگ کی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ایڈیشنل ایس ایچ او جمرود خالد خان پہلے بھی ہمارے خلاف اس طرح کے اوچھے ہتکھنڈے استعمال کرتے آئے ہیں اور بار بار پولیس وردی اور اپنے عہدے کا غلط استعمال کرتے ہیں جبکہ ریگی پولیس بھی ان کی پشت پناہی کرتے ہوئے ہماری رپورٹ درج نہیں کررہے۔ انہوں نے آئی جی پی، سی سی پی او پشاور اور ڈی پی او خیبر سے مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ ایڈیشنل ایس او جمرود خالدخان کے خلاف قانونی کاروائی کرنے اور انہیں فوری عہدے سے ہٹایا جائے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر ان کے خلاف قانونی کاروائی نہیں کی گئی تو کسی بھی نقصان کی صورت میں ساری زمہ داری ایڈیشنل ایس ایچ او جمرود خالدخان اور ڈی پی او خیبر پر عائد ہوگی۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں