0

رمضان المبارک کے دوران ناجائز منافع خوری کی روک تھام کیلئے موثر اقدامات کئے جارہے ہیں، کمشنر ملاکنڈ

بٹ خیلہ (مانند نیوز)کمشنر ملاکنڈڈویژن شاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران ناجائز منافع خوری و ذخیرہ اندوزی کی روک تھام کیلئے موثر اقدامات کئے جارہے ہیں تا کہ حکومتی پالیسی کے تحت عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف مل سکے ان خیالات کا اظہار انھوں نے اپنے دورہ ضلع ملاکنڈ کے دوران کیٹگری اے ہسپتال کے معائنے کے موقع پر صحا فیوں سے بات چیت کرتے ہو ئے کیا ڈی سی ملاکنڈ شہاب محمد خان اے ڈی سیز زمین خان مہمند عمر محمد ے سی شکیل میڈیکل سپر ٹینڈنٹ ڈاکٹر عرفان الدین بھی اس موقع پرموجود تھے انھوں نے کہا کہ رمضان کے دوران آٹے چینی سمیت دیگر اشیاء کی وافر مقدار میں موجود گی کو یقین بنایا جائے گا مصنوعی مہنگائی ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کے مرتکب تاجروں کے ساتھ سختی سے نمٹاجائے گااس کے علاوہ ڈویژن کے تمام اضلاع میں رمضان کے دوران سستے بازار کے قائم کئے جارہے ہیں جبکہ پرائس مجسٹریٹ ضلعی انتظامیہ اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران کوشہریوں سے قریبی رابطہ بازار و مارکیٹس کے دوروں کی سختی سے ہدایت کی گئی تاکہ عوا می شکایت کا بروقت ازالہ کیا جائے اور شہریوں کی ہر ممکن دادرسی کی جائے انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ کی جانب کے تحت بے نظیر انکم سپورٹس پروگرام میں رجسٹرڈ مخصوص غریب و مستحق افراد کو رمضان کے دروان دس دس کلو گرام آٹے کے تین تھیلے مفت ملے گے اس کے علاوہ یو ٹیلٹی سٹورز جوکہ گنجان اور ناقابل رسائی جگہوں میں قائم ہیں انھیں بہتر اور نمایاں مقامات پر منتقل کا جائے گا تاکہ صار فین کو ریلیف مل سکے

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں