0

نظام پور ماما خیل سٹاپ پر معدنیات ٹکیس جمع کرنے والوں سے ڈکیتی کرنے والے ملزمان گرفتار

پبی (نما ئندہ مانند ) نظام پور ماما خیل سٹاپ پر معدنیات ٹکیس جمع کرنے والوں سے ڈکیتی کرنے والے ملزمان گرفتار۔ملزمان کا اعتراف جرم۔نشاندہی پر مالمسروقہ برآمد کیا تفصیلات کے مطابق 24-01-2023 کو حبیب الرحمن نے تھانہ نظامپور میں رپورٹ درج کراتے ہوئے کہا کہ وہ معدنیات ٹیکس مینجر ہے اور ماما خیل سٹاپ پر ٹیکس اکھٹا کرتے ہیں۔اْس کے دو بندے موجد تھے کے 03 نامعلوم موٹرسائیکل سوار آئے اور اسلحے کی نوک پر اْن سے 50 ہزار روپے اور موبائیل فون چھین کر لے گئے۔عجب خان ڈی ایس پی اکوڑہ نے آیاز خان ایس ایچ او نظامپور کو فوری طور پر ملزمان کی گرفتاری اور مالمسروقہ کی برآمدگی کا ٹاسک حوالہ کیا۔تفتیشی ٹیم نے علاقے میں مشتبہگان کی چھان بین کی۔مخبر کے ذریعے معلومات حاصل کی گئی۔پیشہ وارنہ صلاحیتوں سے ملزمان تک رسائی حاصل کی گئی۔ملزمان اسماعیل ولد فیروز اور اسحاق ولد غلام سرور ساکن کاہی نظامپور کو گرفتار کر لیا گیا۔ابتدائی تفتیش کے نام ملزمان نے اعتراف جرم کرتے ہوئے اپنے تیسرے ساتھی کا نام بھی اْگل دیا۔ملزمان کی نشاندہی پر اْنکے حصے کا مالمسروقہ برآمد کر لیا گیا۔مزید تفتیش جاری ہے۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں