شانگلہ(مانند نیوز) وطن پارٹی کے رہنما انور علی غوربندی عوامی نیشنل پارٹی میں شامل،متوکل خان ایڈووکیٹ کی قیادت میں جرگہ کامیاب، انور علی غوربندی ساتھیوں سمیت قومی وطن پارٹی سے مستعفی عوامی نیشنل پارٹی میں شامل،انور علی کے والد اور غوربندی ا یکشن کمیٹی کے چیئرمین موسیٰ خان کے ساتھ سیاسی سفر شروع کیا اور موسی خان نے مرتے دم تک میرا ساتھ دیا، ان کا خاندان میرا گھر ہے،سیاسی ناراضگی کو دور کیا گیا شہید موسیٰ خان کی میری سیاست میں کردار کسی سے پوشیدہ نہیں،ہمیشہ مرحوم کی کمی پوری نہیں کی جاسکتی ان کی شہادت سے غوربند کی سیاسی خلاء کبھی پوری نہیں کی جاسکتی۔ان کو دوبارہ شامل کرنا عوامی نیشنل پارٹی کیلئے سودمند ثابت ہوگی۔ان خیالات کا اظہارمتوکل خان ایڈوکیٹ نے شہید موسیٰ خان کی رہائش گاہ دولت کلے میں جرگے سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ متوکل خان ایڈوکیٹ کا عوامی نیشنل پارٹی شانگلہ کے سینئر رہنماؤں کے ہمراہ غوربند میں نامور سیاستدان شہید موسی خان کی رہائش گاہ پر ان کے خاندان کے افراد کے ساتھ جرگہ کیا اور انھیں عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی،جسمیں قومی و طن پارٹی کے ضلعی جنرل سیکرٹری اور ممبر صوبائی کونسل انورعلی خان غوربندی کی قیادت میں اس کے خاندان، ساتھیوں اور کارکنان کو اے این پی میں شمولیت پر مبارکباد دی۔اس موقع پر غوربند کے نوجوان سیاسی رہنماء انورعلی خان غوربندی، فرزند علی خان ایڈووکیٹ، رضاء اللہ خان ایڈووکیٹ کی خاندانوں اور ہزاروں ساتھیوں سمیت جرگہ کی دعوت کو قبول کرتے ہوئے عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کیا۔باقاعدہ شمولیت رمضان المبارک کے بعد جلسہ عام میں کرینگے جس سے اے این پی کے صوبائی مشران بھی شریک ہونگے۔جرگہ میں اے این پی کے رہنماؤں حاجی شاہ فاروق خان، محمد نعیم خان ایڈووکیٹ، جمیل سالار، حاجی زمین گل خان،شمس الرحمن غوربندی، جہان روخان،ظفراللہ خان گل دادا، عطائاللہ خان، سلیمان شاہ ایڈوکیٹ، حسن علی،علی باش خان، خانجی،عدالت خان سیکرٹری، مہمبرمیاں، جاوید اقبال غالی خیل، ملک شہزاد خان، محمدیارخان، کمال خان غور بندی،فضل عظیم، امان اللہ سواتی، اخلاصمند خان، انورذادہ، شریف ذادہ بابا خیل، عزیزاللہ، نیاز پرور، مصباح الدین،نعمت ولی، خالد خان، چاچا وہاب خیل، گل رحمان، عمل زیب خان، محمد ہارون خان لالا، امتیازعلی،نثارعلی، خان عالم، ڈاکٹر محمد امین کے بیٹے نعیم اور خضرت رحمان زرتی کے بیٹے انصاف علی کی شرکت۔۔
