شانگلہ(مانند نیوز)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شانگلہ سجاد احمد صاحبزادہ نے شا نگلہ پریس کلب الپوری کے دورے کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس کو مشید بہتر بنانے کیلئے کوشاں ہیں،عوام کو ان کی دہلیز پر انصاف کی فراہمی اولین ترجیح،جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں مزید تیز کی جائے گی۔شانگلہ پولیس سیاحوں کو مکمل سیکورٹی اور تعاؤن فراہم کرے گی۔شانگلہ پُرامن ضلع اور لوگ مہمان نواز ہیں،پاکستان بھر اور پوری دنیا سے سیاحوں کو شانگلہ آنے کی دعوت دیتے ہیں۔موجودہ حالات میں میڈیا کا کردار انتہائی ناگزیر ہیں۔ان خیالات کا اظہار شانگلہ میں نئے تعینات ہونے والے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سجاد احمد صاحبزادہ نے منگل کے روز شانگلہ پریس کلب الپوری کے دورے کے موقع پر کہی پریس کلب الپوری پہنچنے پر صحافیوں کا پرجوش استقبال۔دورے کے موقع پر ایس ڈی پی او الپوری محمد عباس، پے آفیسر فخر عالم اور ایس ایچ او تھانہ الپوری نصیب زادہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔ انھوں نے صحافیوں کیساتھ تعریفی سیشن کیا، میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے واضح کیا کہ ضلع شانگلہ ایک پُرامن ضلع ہے عوام پولیس کے ساتھ تعاون کا بھر پور شعور رکھتے ہیں۔ شانگلہ میں عوام پولیس کے شانہ بشانہ جرائم کا تدارک کرتے ہیں۔میڈیا کے نمائندوں کو یہ بھی واضح کیا کہ آج کل معاشرے میں میڈیا کا کردار ریڑھ کی ہڈی جیساہے اس لئے میڈیا کے نمائندے بھی عوام کے ساتھ ساتھ پولیس کی مدد کرے اور اسی مدد کے سلسلے میں ضلع میں نئے آنے والے نسل جرائم سے پاک ہو کر ایک مہذب شہری ہونے کا زندہ ثبوت ثابت بنے۔چارج سنبھالنے کے بعد مجھے معلوم ہوا کہ شانگلہ ایک پُر امن ضلع ہے یہاں جرائم کا شرح نہ ہونے کی برابر ہے کیونکہ عوام بھی جرائم کی روک تھام میں مقامی پولیس کا بھر پور مدد کرتے ہیں۔ڈی پی اوسجاد احمد صاحبزادہ نے مزید کہا کہ میڈیا جرائم کی نشاندہی آسانی سے کر سکتی ہے اورامید رکھتے ہے کہ میڈیا کے نمائندے اسی سلسلے میں پولیس کے شانہ بشانہ ہو کر ضلع شانگلہ سے جرائیم کا جڑ اکھاڑ کر اسی ضلع کو خیبرپختونخوا میں نمایاں نام دیں گے۔میڈیا کے نمائندوں کی خدمات کو سراہتے ہوئے ڈی پی او سجاد احمد صاحبزادہ نے مزید کہا کہ شانگلہ کی عوام انتہائی غیور ہیں خیبر پختونخوا پولیس ہر قسم سیاسی دباؤ سے مکمل آزاد ہیں،عوام کے ساتھ نرم مذاجی اور انتہائی اخلاق سے پیش ہونگے کیونکہ پولیس اور عوام ایک گاڑی کے دو پہیے ہیں، اس لئے پولیس عوام کو مدد دینگے اور عوام پولیس کو ہر مشکل کی گھڑی میں مدد کرینگے۔ شانگلہ پولیس میں نئے ہونے والے مختلف اصلاحات اور سہولیات دینے کے حوالے سے انھوں نے میڈیا کو اگاہ کیا اور کہا کہ نئے سہولیات سے پولیس سمیت عوام کو فائدہ پہنچے گاجس پر صحافیوں نے ان کی کاشوں کو سراہا۔اس موقع پر شانگلہ پریس کلب کے سینئر صحافیوں ناصر محمود ناصر،محمد یونس،انور حسین،افتخار حسین،صابر حسین شاہ،ابرار حسین و دیگر موجود تھے۔صحافیوں کے مختلف سوالات کے جوابات میں انھوں نے چند اہم مسائل پر فوری طور پر احکامات جاری کئے اور کہا کہ پولیس عوام کی خدمت کیلئے ہیں،جرائم سمیت دیگر واردات اور مسائل پر میڈیا ہر وقت ان کے ساتھ شانہ بشانہ ہوگی۔ڈی پی او سجاد احمد صاحبزادہ نے مزید کہا کہ جرائم کی بیخ کنی میں پولیس کا ساتھ دیں اور منشیات فروشوں کی نشاندہی کریں ہماری ٹیم منشیات فروشوں کے خلاف معلومات اکھٹے کر رہے ہیں بہت جلد ہی شانگلہ سے منشیات کا صفایا کریں گے کیونکہ یہ ہمارے نئے نسل کو برباد کررہی ہیں۔اس سلسلے میں تمام ایس ایچ اوز صاحبان کاروائی کرتے ہیں اور بہت جلد ہی اس ناسور کو ختم کیا جائے گا،شانگلہ ایک خوبصورت جگہ ہے یہاں پر سیرو سیاحت کے لیے کافی مقدار میں جگہیں، سیاح بلاخوف و خاطر یہاں آسکتے ہے پولیس مکمل سیکورٹی مہیا کرے گی۔ٹریفک مسائل زیربحث لائے گئے ہیں بہت جلد ہی نئے یفارمز کیساتھ شہریوں کے لیے آسانیاں پیدا کریں گے۔شانگلہ میں کمیونیکشن نظام انتہائی کمزور تھا اب پشاور سے انجینئر آئے ہوئے ہیں بہت جلد ہی کمیونیکیشن نظام فعال کرینگے۔۔
