ہری پور (مانند نیوز)سرکاری آٹا کی بحالی کے ساتھ ہی آٹا پوائنٹس مالکان عوام کو آٹا دینے سے انکار کرنے لگے عوام کو بھوکا خوکشیوں پر مجبور کرنے لگے ۔ہری پور آٹا فراہمی پوائنٹس عوام کو ایک ہفتہ بعد آج بھی آٹا دینے سے انکار کرنے لگے کہ آپ باڈر پار سے آۓ ہو ہمیں محمکہ کی طرف سے ہدایات ہیں کہ آٹا صرف انکے اپنے محلہ اور جان پہچان والوں کو ہی دیا جاۓ سنٹرل جیل محلہ افضل آباد نرز بی ایچ یو ۔ کے پاس آٹا سیل پوائنٹ پر مالک نے عام عوام آٹا دینے سے انکار کر دیا کہ صرف اسکےمحلہ اور جان پہچان والوں کو دے گا اسپر ڈی ایف سی کو اطلاع دی تو انہوں نے آگے سے جواب دیا کہ یہ آپکا انکا سیل پوائنٹ مالک کا مسلہ ہے یہ میرا مسلہ نہیں ہے کہ یہ عام عوام کو آٹا نہیں دیتا ۔بعد میں اسرار پر کہا کہ آپ سوارکو اسپر تحریری درخواست دیں ۔اور اسکے ساتھ انکے آفیشل نمبر پر بھی اطلاع دی گی۔ اب عوام آٹا کی لاٸینوں میں آٹا ڈھونڈے یا سرکاری افسران کی یاترا کرے ۔ عوامی حلقوں کا ڈپٹی کمشنر اور صوباٸ سیکرٹری خوراک سے مطالبہ ہے کہ آٹا کے حصول و بلاتفریق عوام کو دلواٸیں تاکہ عوام بھوک کے مارے خودکشیوں پر مجبور نہ ہوں
