0

خوشحال خان خٹک یونیورسٹی کرک کے بائیو انفارمیٹکس کی ایم ایس سکالر صبا رحمان کا مقالے کامیاب دفاع

کرک(مانند نیوز) خوشحال خان خٹک یونیورسٹی کرک با ئیو انفارمیٹکس کی ایم ایس سکالر صبا رحمان نے یونیورسٹی میں منگل کے روز اپنے تحقیقی مقالے کا کامیاب دفاع کرکے ایم ایس بایو انفارمیٹکس کی ڈگری مکمل کی۔اس ضمن میں جاری کردہ یو نیورسٹی کی ایک پریس ریلیز میں بتا یا گیا ہے کہ صبا رحمان کے سپروائزرخوشحال خان خٹک یونیورسٹی کرک کے شعبہ کمپیوٹر سائنس اینڈ بائو انفارمیٹکس کے اسسٹنٹ پروفیسر اور باٹنی ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ ڈاکٹر نورالحق تھےجبکہ انکے بیرونی ممتحن نیشنل سینٹر فار بائو انفار میٹکس قائداعظم یو نیورسٹی اسلام آباد کے پروفیسر ساجد رشید تھے۔یاد رہے کہ سکالرصبا رحمان نے مقررہ مدت کے اندر ایم ایس کی ڈگری مکمل کی ہے ـ

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں