0

گومل یونیورسٹی سب کیمپس ٹانک میں سپورٹس گالا کی اختتامی تقریب

ڈیرہ اسماعیل خان(مانند نیوز)گومل یونیورسٹی سب کیمپس ٹانک میں ہونیوالا سپورٹس گالا اختتام پزیر ہو گیا۔ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی پرنسپل کیپٹن اشفاق شہید بوائز ڈگری کالج ٹانک شبیر احمد کنڈی تھے جبکہ ان کے ہمراہ ڈائریکٹر ٹانک کیمپس احسان اللہ دانش سمیت تمام شعبہ جات کے سربراہان، اساتذہ ،ا فسران اور طلباء کی بڑی تعداد موجود تھی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی پرنسپل شبیر احمد کنڈی کا کہنا تھا کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ صحت مندانہ سرگرمیوں کا انعقاد بہت ضروری ہے کیونکہ اس طرح کی مثبت صحت مندانہ سرگرمیوں کے انعقاد سے طلباء میں لیڈر شپ کے ساتھ ساتھ برداشت کا جذبہ پیدا ہوتاہے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ آج کے دور میں بیماریوں ، ڈپریشن اورعدم برداشت کی سب سے بڑی وجہ مثبت صحت مندانہ سرگرمیوں کا فقدان ہے جس کے لئے تعلیمی اداروں کو فروغ تعلیم کے ساتھ ساتھ ،کھیلوں کو فروغ دینا بھی ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر ٹانک کیمپس احسان اللہ دانش کا کہنا تھا کہ میں انتہائی مشکور ہوں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ سمیت تمام یونیورسٹی انتظامیہ کا جن کی وجہ سے ٹانک کیمپس میں طلباء کیلئے تعلیم کے ساتھ ساتھ ہم نصابی اور مثبت صحت مندانہ سرگرمیوں کا انعقاد کروایا جاتا ہے جو وائس چانسلر اور یونیورسٹی انتظامیہ کی مثبت سوچ کی عکاسی کرتا ہے۔ تقریب کے اختتام پر مہمان خصوصی پرنسپل شبیر احمد کنڈی نے جیتنے والی ٹیموں اور کھلاڑیوں میں انعامات بھی تقسیم کئے گئے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں