0

ایسے ایماندار آفیسر کو کھونا ملک اور قوم کیلئے نیک شگون نہیں ہے، مصطفٰی کمال

وانا (مانند نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع لوئر وزیرستان وانا یوتھ میڈیا ٹیم صدر راز محمد وزیر نے بریگیڈیئر مصطفیٰ کمال برکی کی شہادت پر نہایت افسوس کا اظہار کیا ہے، راز محمد وزیر نے کہا کہ مصطفٰی کمال برکی کی شہادت پوری قوم کیلئے کسی بڑے سانحے سے کم نہیں ہے ایسے ایماندار آفیسر کو کھونا ملک اور قوم کیلئے نیک شگون نہیں ہے آج پوری قوم برگیڈیئر مصطفیٰ کمال برکی کی شہادت پر خون کے آنسوں رورہا ہے پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع لوئر وزیرستان وانا کی سنیئر قیادت نے مصطفیٰ کمال برکی کی شہادت پر تین روزہ سوگ منانے کا کیا ہے۔یاد رہے کہ لوئر جنوبی وزیرستان وانا حساس ادارے سے تعلق رکھنے والے پاک آرمی کے بریگیڈیئر مصطفیٰ کمال برکی کو قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان لوئر کے وانا انگور اڈہ روڈ پر خامرنگ کے قریب فائرنگ کرکے شہید کردیا گیا، مصطفیٰ کمال برکی پاک افغان سرحد انگور اڈہ گئے تھے۔ واپسی پر انگور اڈہ وانا روڈ پر خامرنگ کے قریب گھات لگائے بیٹھے نامعلوم مسلح افراد نے ان کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں وہ جامہ شہادت نوش کر گئے۔یاد رہے کہ بریگیڈیئر مصطفیٰ کمال برکی کا تعلق قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان اپر کی تحصیل لدھا لوئر کانیگرم ٹاؤن سے تھا انکے والد حاجی گل محمد گورنمنٹ ہائی اسکول سام کانیگرم کے پرنسپل تھے جوکئی سال قبل دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے، شہید بریگیڈیئر مصطفیٰ کمال برکی نے ابتدائی تعلیم کانیگرم ہائی اسکول سام میں حاصل کی، بعد میں کیڈٹ کالج رزمک میں داخلہ لیا کیڈٹ کالج رزمک میں اچھے نمبروں پر ایف سی پاس کرنے کے بعد پاکستان کی انچ انچ کی حفاظت کیلئے پاک آرمی جوائن کیا اور پاک آرمی کے بریگیڈیئر کے عہدے تک ترقی کی۔شہید بریگیڈیئر کچھ عرصہ بعد میجر جنرل کے عہدے پر ترقی پانے والے تھے، شہید بریگیڈیئر کی والدہ چند سال قبل وفات پا چکی ہے۔ پسماندگان میں بیواہ کے علاوہ ایک بیٹا اور دو بیٹیاں شامل ہیں، پاکستان مسلم لیگ ن ضلع لوئر وزیرستان وانا کے کارکنان کا کہنا ہے کہ شہید بریگیڈیئر ایک فرض شناس آفیسر تھے اور پاک فوج میں انکے بہترین کردار کی وجہ سے پوری پختون قوم ان پر فخر کرتے تھے۔انہوں نے کہا کہ کہ مصطفیٰ کمال برکی کی شہادت سے پاک فوج بھی ایک نڈر آفیسر سے محروم ہوا ہے اور پشتون قوم بھی ایک تگڑے آفیسر سے محروم ہوئے ہیں پاکستان مسلم لیگ ن ضلع لوئر وزیرستان وانا نے مصطفیٰ کمال برکی کی شہادت کو ملک اور پشتون قوم کیلئے ناقابل تلافی نقصان قرار دے دیا ہے۔ پاکستان مسلم لیگ ن ضلع لوئر وزیرستان وانا نے مصطفیٰ کمال برکی کی شہادت پر مغفرت کی دعاکی ہے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطاء کرنے کی دعا کی ہے۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں