0

حکمران اپنے اقتدار کے بچانے میں اور اپنے بینک بیلنس بڑھانے کے چکر میں لگے ہوئے ہیں، ممتاز علی خان

پبی (نما ئندہ مانند ) ملک کے حکمران اپنے اقتدار کے بچانے میں اور اپنے بینک۔ بیلنس بڑھانے کے چکر میں لگے ہوئے ہیں اور ملک کے ملازمینوں کی مہنگائی کی وجہ سے برا حال ہو گیا ہے پچھلے بجٹ میں ملازمین کو صرف بنیادی تنخواہ پر 10فیصد اضافی اس وقت دیا گیا تھا جب ڈالر کی ریٹ 170 روپے تھی آج ڈالر کی تاریخ کی اونچی اوڑان ہے اور اسی طرح مہنگائی کی تناسب میں کافی زیادہ حد تک اضافہ ہو چکا ہے مہنگائی کی وجہ سے غریب ملازمین کی زند گی اجیرن ہو چکی ہے۔ان خیالات کا اظہار صوبائی صدر آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا ممتاز علی خان نے محکمہ آبپاشی کے دفتر میں ایپکا یونٹ کے عہدہ داروں اور کلرکس برادری سے خطاب کر تے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ اگر حکومت نے ہنگامی بنیاد پر ملازمین کو ریلیف نہیں دیا تو ایپکا پاکستان کے اعلان کے مطابق تمام کلرکس برادری 12اپریل سے پورے ملک میں تالا بند ہڑتال کرے گی جسکی تمام تر زمہ داری موجودہ حکومت وقت پر عائدہوگی

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں