0

صوبائی حکومت کامستحق افرادکو فی خاندان تین آٹے کے تھیلے مفت فراہم کرنے کا اعلان

ایبٹ آباد (مانند نیوز)صوبائی حکومت بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے مستحق افرادکو فی خاندان دس کلو کے تین آٹے کے تھیلے مفت فراہم کررہی ہے.بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت شہری8171 سے تصدیقی میسج موصول ہونے کی صورت میں اپنے قریبی دوکان/آٹا پوائنٹ سے مفت آٹا حاصل کرسکیں گے۔ ضلعی انتظامیہ ایبٹ آباد نے ضلع ایبٹ آباد میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت مفت آٹا حاصل کر نے کے لئے رجسٹرڈ افراد کے لیے 156 پوائنٹس مقرر کر دئے گئے ہیں۔ شہری آٹا پوائنٹ پر جانے سے پہلے اپنے موبائل سے ATTA SPACE CNIC لکھ کر 8171 پر میسج کریں۔ تصدیقی میسج موصول نہ ہونے کی صورت میں میسج کا انتظار کریں۔شہری اپنی اہلیت Marastyal App کے ذریعے بھی جان کرسکتے ہیں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں