0

وزارت توانائی کا سحروافطاراورتراویح کے اوقات میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(مانند نیوز ڈیسک)وزارت توانائی نے سحروافطاراورتراویح کیاوقات میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ماہ رمضان کے مقدس مہینے میں حکومت نے عوام کیلئے بڑے ریلیف کا اعلان کیا ہے۔وزارت توانائی کے مطابق سحروافطار،تراویح کے اوقات میں بجلی کی فراہمی یقینی ہوگی۔وزارت توانائی نے ملک کی تمام بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں کوہدایات جاری کردیں،بجلی کی بلاتعطل فراہمی کیلئے آپریشن سرکل کی سطح پرکنٹرول روم قائم ہونگے۔ترجمان وزارت توانائی کے مطابق سحرکے اوقات سے ایک گھنٹہ قبل،ایک گھنٹہ بعد میں زیرولوڈمینجمنٹ ہوگی،افطارکے اوقات میں ایک گھنٹہ قبل اور3گھنٹے بعدزیرولوڈمینجمنٹ ہوگی۔ٹرانسفارمرزخرابی کی صورت میں اضافی ٹرانسفارمراورٹرالیاں دستیاب ہوں گی، سب ڈویژن کی سطح پرشکایات کیازالے کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دینے کی ہدایت کردی گئی۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں