0

گندھار انسٹیٹیوٹ آف بیسک سائنسز چکدرہ میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات

چکدرہ (مانند نیوز)گندھار انسٹیٹیوٹ آف بیسک سائنسز چکدرہ میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات۔طلبہ وطالبات نے بہترین فرفارمنس کا مظاہرہ کیا گندھارا انسٹیٹیوٹ آف بیسک سائنسز چکدرہ ظہور عالم نے کہا کہ معیاری تعلیم کے فروغ میں گندھارا انسٹیٹیوٹ آف بیسک سائنسز کا اہم کردار ہے۔تعلیم ہی کی بدولت ہم ترقی کرکے دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کرسکتے ہیں۔چیلنجز سے نمٹنے کے لیے جدید تعلیم کا فروغ ناگزیر ہے۔چیلنجز کا مقابلہ کوالٹی ایجوکیشن سے ممکن ہے۔ادارے نے کوالٹی ایجوکیشن کے فروغ میں نمایاں کردار اداکیاہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گندھارا انسٹیٹیوٹ آف بیسک سائنسز چکدرہ کیمپس میں سالانہ تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب میں سکول کے بچوں نے ملی ترانے،تقاریراور مختلف ٹیبلو پیش کئے۔۔تقریب پرنسپل محمد اقبال نے بھی خطاب کیا تقریب میں پرنسپل گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول چکدرہ طاہرخان،معروف قانون دان افتخار خان ایڈوکیٹ،ادینزئی پریس کلب کے صدر منہاج خان سمیت سکول اساتذہ کرام،والدین اور طلباء وطالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔طلباء نے سالانہ ملی نغمیں،تقاریر اور ٹیبلو پیش کرکے تقریب کو پر لطف بنایا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں