0

یونیورسٹیوں کے ایڈہاک ملازمین کو قانون کے تحت مستقل کیاجائیگا، گورنرحاجی غلام علی

پشاور(مانند نیوز)گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے کہا ہے کہ یونیورسٹیوں میں تعلیمی معیارکی بہتری کیلئے اورجامعات کودرپیش مسائل کے حل کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ یونیورسٹیوں کے جتنے بھی ایڈہاک ملازمین ہیں، انہیں قانون کے تحت مستقل کیاجائیگا، یونیورسٹی کے ملازمین اورفیکلٹی اراکین کوبھی جامعات کی بہتری کیلئے اپنا کردار ادا کرناہوگا۔یہ بات انہوں نے گورنر ہاؤس میں مردان، لکی مروت، شمالی وزیرستان اور سوات سے نمائندہ عوامی وفود سے الگ الگ ملاقاتوں کے دوران کی، گورنرسے رکن قومی اسمبلی جیمزاقبال اوربشپ ہمفرے سرفراز پیٹر نے بھی گورنر ہاؤس میں ملاقات کی جس میں ایڈورڈز کالج کی تعلیمی خدمات اورصوبہ میں مسیحی برادری سمیت تمام اقلیتوں کی فلاح و بہود پر تبادلہ خیال کیاگیا۔اس موقع پر گورنر کا کہنا تھا کہ صوبہ کے امن و ترقی میں مسیحی برادری سمیت تمام اقلیتوں کا کردار قابل تعریف ہے، اقلیتوں کے مذہبی، شخصی آزادی و حقوق کا مکمل تحفظ کیا گیا ہے، مسیحی برادری سمیت تمام اقلیتوں کی فلاح و بہبود کیلئے وفاق اور صوبائی حکومتوں نے قابل قدر اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔علاوہ ازیں گورنر سے اورنگزیب یوسفزئی اور شمس الحق کی سربراہی میں کالام سے کاروباری شخصیات کی9رکنی نمائندہ وفد نے بھی ملاقات کی۔ وفدنے مختلف علاقائی مسائل اور کاروباری مشکلات سے گورنر کو آگاہ کیا۔ گورنرنے بعض مسائل کے حل کیلئے فوری احکامات جاری کئے جبکہ دیگر مسائل کے حل کیلئے اپنی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔جس پر وفد نے مشکلات کے حل کیلئے تعاون کی یقین دہانی پر گورنر کا شکریہ ادا کیا۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں