0

ضلع نوشہرہ میں وزیر اعظم ریلیف پیکج کے تحت مفت آٹے کی فراہمی کا آغاز

پبی (نما ئندہ مانند )ضلع نوشہرہ میں وزیر اعظم ریلیف پیکج کے تحت مفت آٹے کی فراہمی کا آغاڈپٹی کمشنر نوشہرہ محمد کبیر آفریدی اور اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ تنویر احمد نے باقاعدہ افتتاح کردیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نوشہرہ محمد کبیر آفریدی نے کہا کہ ضلع بھر کے تینوں تحصیلوں میں ہر ویلج کونسل اور نائیبرھوڈ کونسل سطح پر ایک ایک پوائنٹ قائم کیا گیا ہے مجموعی طور پرضلع بھر میں 151سیل پوائنٹس قائم کئے گئے ہیں جس کی تفصیل ڈپٹی کمشنر کے آفیشل پیج پر اپلوڈ کی گئی ہے ضلع بھر کی تینوں تحصیلوں میں خواتین اور بزرگ شہریوں کی سہولت کیلئے ایک ایک میگا پوائنٹ قائم کیا گیا ہے میگاپوائنٹ میں بزرگ شہریوں اور خواتین کیلئے الگ اورخصوصی کاؤنٹر بنایا گیا ہے جہاں سے بزرگ شہری اور خواتین آسانی کیساتھ مفت سرکاری آٹاحاصل کرسکتے ہیں ضلع نوشہرہ میں مفت آٹے کی فراہمی کیلئے ہرویلج کونسل/نائیبرھوڈ کونسل سطح پر ایک ایک پوائنٹ قائم کیا گیا ہے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں شامل اہل شہری مخصوص پوائنٹس سے ماہ رمضان میں ایک ہی دفعہ 10کلو آٹے کی تین بیگز مفت حاصل کرسکتے ہیں

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں