0

فن کار سیکرٹری ڈسٹرکٹ کونسل آفتاب عالم کے ریٹائرمنٹ پر ان کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد

چترال(مانند نیوز)چترال کے معروف ستار نواز، فن کار، پولو کوچ آفتاب عالم جو ڈسٹرکٹ کونسل کے سیکرٹری آفتاب عالم ساٹھ سال پر سرکاری ملازمت سے ریٹائر ہوئے۔ ان کی ریٹائرمنٹ پر ان کے اعزاز میں ٹاؤن ہال چترال میں الوداعی تقریب منعقد کرائی گئی۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد عرفان مہمان حصوصی تھے جبکہ تقریب کی صدارت انجمن ترقی کھوار کے صدر شہزادہ تنویر الملک ایڈوکیٹ نے کی۔تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوئی۔ تقریب میں محکمہ صحت، محکمہ تعلیم، ڈسٹرکٹ کونسل، آل گورنمنٹ ایمپلائز گرانڈ الائنس اور تمام سرکاری محکموں کے تنظیمات کے صدور، منتحب ویلیج کونسل ناظمین، کونسلرز، چئیرمین فن اور ادب کے دنیا سے تعلق رکھنے والے افراد اور عام لوگوں نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ آفتاب عالم کو اگر پولوکوچ ابن پولو کوچ، ستار نواز ابن ستار نواز، فن کار ابن فنکار کہا جائے تو مبالغہ آرائی نہیں ہوگا کیونکہ ان کے والد مرحوم صوبیدار محبوب عالم بھی بیک وقت پولو کوچ، فن کار، ستار نواز اور گلو کار بھی تھے۔اور ان میں بھی اپنے والد مرحوم کی تمام تر صلاحیتیں منتقل ہوچکی ہیں۔ ڈسٹرکٹ کونسل کے سیکرٹری حضرات نے کہا کہ جب ہم بھرتی ہوئے تو وہ ہمارے استاد بھی تھے اور ہم نے اس سے بہت کچھ سیکھا کیونکہ وہ سرکاری کاموں میں ہر قدم پر ہماری رہنمائی کیا کرتے تھے۔مقررین نے کہا کہ وہ ایک بہترین پولو کوچ اور ستار نواز تھے۔ انہوں نے کہا کہ آفتاب عالم وہ شحصیت ہے جنہوں نے چترالی ثقافت کو دوبئی سمیت کئی یورپی ممالک میں متعارف کرایا اور لوگوں سے داد حاصل کی۔صدر محفل شہزادہ تنویر الملک نے کہا کہ کھوار ادب کیلئے آفتاب عالم کی خدمات کو ہمیشہ کیلئے یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کھوار شاعری اور ادب کو اپنے ستار کی مدد سے مزید تقویب دی اور لوگ اس کے دلدادہ ہوگئے۔ مہمان حصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد عرفان نے کہا کہ آفتاب عالم اب سرکاری ملازمت سے سبکدوش ہوگئے مگر ضلعی انتظامیہ پولو میچ یا کوئی بھی ثقافتی پروگرام ہو ان کی خدمات کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھی گے اور اب چونکہ وہ ملازمت سے فارغ ہوگئے تو بہتر انداز سے چترال کی خدمت کرسکیں گے۔ دیگر فنکاروں نے کہا کہ چترال کی ثقافت کو زندہ رکھنے اور اس فن اور پولو کی ذریعے چترال کی سیاحت کو ترقی دینے میں آفتاب عالم کی بڑی خدمات ہیں۔پروگرام کے آحر میں سبکدوش ہونے والے سیکرٹری ڈسٹرکٹ کونسل آفتاب عالم کو چترال کی روایتی ٹوپی بھی پیش کی گئی اور ان کے گلے میں پھولوں کے ہار ڈال کر شرکاء نے انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ یہ تقریب دعائیہ کلمات کے ساتھ احتتام پذیر ہوئی۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں