0

کمشنر ملاکنڈ ڈویژن کی زیرِ صدارت بونیر اور چترال میں ماربل سٹی منصوبوں کا جائزہ اجلاس

سوات(نما ئندہ مانند )کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شاہد اللہ خان کی زیرِ صدارت بونیر اور چترال میں ماربل سٹی کے قیام میں پیشرفت کا جائزہ اجلاس کمشنر آفس سیدو شریف میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں خیبرپختونخوا ایکنامک زون ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے اعلیٰ حکام شریک ہوئے اور کمشنر ملاکنڈ ڈویژن کو پیشرفت پر آگاہ کیا۔ سی ای او ایزمک جاوید خٹک نے اجلاس کو بتایا کہ چترال ماربل سٹی کے ڈویلپمنٹ کام پر 80 فیصد پیشرفت مکمل کرلیا گیا ہے اور بونیر ماربل سٹی پر کام ٹائم لائن کے مطابق جاری ہے اور اراضی کا حصول قوائد و ضوابط کے مطابق کیا جارہا ہے۔ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کمشنر ملاکنڈ ڈویژن نے بونیر ماربل سٹی کے قیام کے لئے کام تیز کرنے کے احکامات جاری کئے۔ کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شاہد اللہ خان نے متعلقہ حکام کو ماحولیاتی پہلوؤں اور مقامی آبادیوں کے مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے پلاننگ مراحل طے کرنے کی ہدایت کی۔ کمشنر ملاکنڈ ڈویژن کا کہنا تھا کہ ماربل سٹیز کے قیام کا مقصد ان علاقوں میں ماحولیات اور قدرتی تنوع کو تحفظ دینا ہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں