0

مدارس اور مساجد کے نام پر گداگروں نے لوگوں کا جینا محال کردیا

پشاور(مانند نیوز ڈیسک) مدارس اور مساجد کے نام پر گداگروں نے پشاور سمیت صوبہ کے لوگوں کا جینا محال کردیا لوگ ان کی وجہ سے گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے۔ خواتیں چادر چاردیواری کا تقدس پامال ہوگیا ہیں۔ رمضان کے آمد کے ساتھ ہی ملک کے دوسرے حصوں سے گداگروں نے پشاور میں ڈھیرے بسا دیئے ہے جس کی وجہ سے خریداری کےلئے بازار آنے والے لوگوں باالخصوص عورتوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا رہا ہے جبکہ ضلعی انتظامیہ اور مقامی پولیس نے آنکھیں بند کی ہوئی ہے بھیگ مانگنا تو ایک طرف یہ مرد و عورت گداگر چوری چکاری اور دوسرے غیر اخلاقی دھندوں میں بھی ملوث ہے انہوں نے ضلعی انتظامیہ اور آئی جی پی سے مطالبہ کیا کہ اس کےلئے جامعہ پلان بنایا جائے تاکہ عوام کو اس بابرکت مہینے میں ان سے نجات مل سکے

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں