0

یوم پاکستان،مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب

لاہور (مانند نیوز ڈیسک)یوم پاکستان پر مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اسلام آباد میں دن کا آغاز 31 توپوں کی سلامی سے ہوا، صوبائی دارالحکومتوں میں 21، 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔پاک فضائیہ کے چا ق و چوبند دستے نے ستلج رینجرز کی جگہ پر مزار اقبال پر حفاظتی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔تقریب کے مہمان خصوصی ایئر وائس مارشل سید عمران ماجد علی تھے۔ ایئر کموڈور تنویر احمد بیس کمانڈر پی اے ایف بیس لاہور بھی اس موقع پر موجود تھے۔مہمان خصوصی ایئر وائس مارشل عمران ماجد علی نے پریڈ کا معائنہ کیا اور مزار پر پھول رکھے، پاک فضائیہ کے چا ق و چوبند دستے نے مزار اقبال پر سلامی پیش کی اور فاتحہ خوانی کی، ملک و قوم کی سلامتی کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔اس موقع پر مہمان خصوصی ایئر وائس مارشل سید عمران ماجد علی نے مہمانوں کی کتاب میں تاثرات بھی قلمبند کئے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں