اسلام آباد(مانند نیوز ڈیسک)ملک بھرمیں تجدید عہد وفا کا دن 83 واں یوم پاکستان بھرپورملی جوش وجذبے سےمنایاجارہا ہے۔ اسلام آباد میں ہونے والی روایتی پریڈ مقام تبدیل کیے جانے کے بعد اب موسم کی خرابی کے باعث ملتوی کردی گئی۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں آج دن کا آغاز 31 توہوں کی سلامی سے ہوا۔ صوبائی دارالحکومتوں میں بھی یوم پاکستان کا آغاز 21، 21 توپوں کی سلامی سے کیا گیا۔کراچی میں بانی پاکستان قائد اعظم محمد جناح کے مزار پرگارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی۔ ایئر وائس مارشل سید عمران ماجد علی نے گارڈز کا معائنہ کیا، مزار پر پھولوں کی چادرچڑھائی اورفاتحہ خوانی کی۔ ائروائس مارشل نے مہمانوں کی کتاب میں تاثرات بھی قلم بندکیے۔ستلج رینجرز کی جگہ پاک فضائیہ کے چاک و چوبند دستے نے ذمہ داریاں سنبھال لیں۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور گورنرکامران ٹیسوری نے مزارقائد پرحاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔شہری آج بابائے قوم محمد علی جناح اور شاعرمشرق علامہ اقبال کے مزاروں پر حاضری دیکر اظہار عقیدت کریں گے۔مزار قائد کے علاوہ شاعر مشرق علامہ اقبال کی مزار پر بھی حاضری دے کر اظہار عقیدت کیا جائے گا۔لاہورمیں واہگہ بارڈرپرپرچم اتارے جانے کی خصوصی تقریب ہوگی۔ پاکستان رینجرز پنجاب اوربی ایس ایف انڈیا کے مابین مٹھائی اوتحائف کا تبادلہ بھی کیا جائے گا۔
رواں سال پاک فوج کی پریڈ شکر پڑیاں گراؤنڈ کے بجائے کفایت شعاری پالیسی کے یوان صدرمیں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا موسم کی خرابی کے باعث ملتوی کردی گئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ یوم پاکستان کی پریڈ کا انعقاد اب 25 مارچ کو ایوان صدر میں کیا جائے گا۔