0

بریکوٹ میں قصائیوں کی من مانیاں عروج پر

بریکوٹ (مانند نیوز)بریکوٹ میں قصائیوں کی من مانیاں عروج پر،گوشت کی فی کلو قیمت میں خود ساختہ کردیا۔سماجی و عوامی حلقوں کا انتظامیہ سے ان کے خلاف فوری ایکشن لینے کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق ماہ رمضان میں دیگر اشیاء خوردنوش کی طرح گوشت کی قیمتوں میں بھی خود ساختہ اضافہ کردیا گیا۔قصائیوں نے اپنی مرضی کے ریٹس مقرر کرکے غریب شہروں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنا شروع کرکے ان کے مسائل میں مزید اضافہ کردیا۔عام شہری کا کہنا ہے کہ مہنگائی کی وجہ سے پہلے ہی سے بری طرح متاثر ہورہے ہیں جبکہ بریکوٹ و مضافاتی علاقوں میں قصائیوں اور دکانداروں نے خودساختہ ریٹ مقررکرکے اپنی حکومت بنا ئی ہے۔اس وقت صوبے کے دیگر علاقوں میں بڑا گوشت5سے 6سو روپے جبکہ بچھڑوں کا گوشت 7سو میں فروخت ہورہا ہے جبکہ بریکوٹ میں بڑا گوشت رمضان کے پہلے ہی روزے میں 6سوروپے سے فی کلو بڑھاکر 7سو روپے کردئیے جبکہ بچھڑوں کا گوشت 750روپے میں فروخت ہو رہاہے۔جس کی وجہ سے عوام میں انتظامیہ اور حکومت سے نفرت بڑھ رہی ہے۔عوامی مطالبہ ہے کہ انتظامیہ فوری طور پر ان قصائیوں کے خلاف سخت کاروائی کرکے عوام کو ریلیف دیں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں