0

دارالامان مردان میں مقیم خواتین میں عید کیلئے کپڑے تقسیم

پشاور( مانند نیوز)غیر سرکاری تنظیم سائبان ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کی پراجیکٹ کوارڈنیٹر نگہت سیما نے کہا ہے کہ دارالامان مردان میں مقیم خواتین معاشرے کی ستائی ہوئے ہیں ان کو ہر قسم کا تحفظ اوربہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے دارالامان عملے کے ساتھ تعاون کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرینگے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے سائبان ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے زیر اہتمام وویمن وائس لیڈرشپ پاکستان اور آکسفیم کینڈا کے تعاون سے دارالامان مردان میں مقیم خواتین میں کپڑے تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کیا، تقریب سے دارالامان مردان کی انچارج توحید،اسسٹنٹ انچارج سعیدہ،سفینہ،بشریٰ،سائبان ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کی پراجیکٹ ایسوسی ایٹ رابعہ اورسوشل موبلائزر رخشندہ نے بھی خطاب کی، اس موقع جس میں خواتین کے لیے مختلف سرگرمیاں منعقد کی گئیں جس میں آرٹ اور پینٹنگ کا مقابلہ کرائے گئے، اس کے علاوہ ذہنی تناؤ کم کرنا کے حوالے سے بھی سرگرمی منعقد ہوئی،نگہت سیما نے کہا کہ ذہنی تناؤ دو طرح کا ہوتا ہے ایک منفی اور ایک مثبت۔ مثبت ذہنی تناؤ آپ کے لیے ضروری ہے کیونکہ یہ انسان میں مقابلے اور جیت کی امنگ پیدا کرتا ہے تاہم منفی ذہنی تناؤ دماغی صحت کے لیے بہت نقصان دہ ہوتا ہے کیونکہ یہ مایوسی کی طرف لے جاتا ہے۔نگہت سیما کا مزید کہنا تھا کہ کوئی بھی خاتون گھر چھوڑنا نہیں چاہتی، وہ ہر ممکن سمجھوتہ کرتی ہے، خود پر ظلم برداشت کرتی ہے، اس کی بیشتر وجوہات ہوسکتی ہیں، وہ گھر سے صرف اس وقت نکلتی ہے جب اس کی برداشت کا پیمانہ لبریز ہوجاتا ہے، یہ اس کے لیے آخری حربہ ہوتا ہے کہ وہ گھر چھوڑ دے۔یہ فیصلہ اس کے لیے آسان نہیں ہوتا، وہ گھر چھوڑنے کے بعد بھی بیشتر مسائل کا شکار ہوتی ہے جس میں نفسیاتی مسائل سب سے زیادہ ہیں۔ بدقسمتی سے ہم نے خواتین کا ہر سطح پر بدترین استحصال کیا ہے، معاشی استحصال کی وجہ سے بھی بیشتر مسائل سنگین ہوگئے ہیں۔ شادی کے بعد مرد، عورت کو خرچ نہیں دیتا، عورت کو فیصلوں میں شامل نہیں کیا جاتا، اس طرح کے متعدد مسائل گھریلو لڑائیوں کا سبب بنتے ہیں،ہمیں مسائل کو جڑ سے ختم کرنا ہوگا اور لوگوں کی تربیت کرنا ہوگی۔انہوں نے اپنے پیغام کہاکہ گھر کو گھر بنائیں، عورت کو اذیت نہ دیں، اگر مائیں اپنے بیٹوں کی اچھی تربیت کریں تو خواتین اور ازدواجی زندگی کے مسائل بہت حد تک کم ہوجائیں گے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں