0

گورنرہاؤس پشاور میں یوم پاکستان کے موقع پرتقسیم اعزازات کی پروقار تقریب

پشاور (مانند نیوز)گورنرخیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے جمعرات کے روز گورنر ہاؤس پشاور میں یوم پاکستان 23 مارچ پر منعقدہ ایک پر وقار تقریب میں صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان کی جانب سے صوبے کی 11شخصیات کو اپنے متعلقہ شعبوں میں مثالی خدمات سرانجام دینے پر صدارتی سول اعزازت سے نوازا۔گورنرحاجی غلام علی نے ڈاکٹر قبلہ ایاز کو مذہبی سکالر کے خدمات کے شعبہ میں گرانقدر خدمات پر صدارتی ایوارڈ ستارہ امتیاز سے نوازا۔ گورنرنے بشریٰ فرخ کو شعبہ فن و ڈرامہ اور اداکاری،گل زری وگمہ کو موسیقی و گلوکاری اورمسعودجان کوبلائینڈ کرکٹ شعبہ کھیل،عبدالعزیز خان تبسم کو شعبہ فن، فلم و ہدایتکاری میں غیرمعمولی خدمات پر صدارتی اعزاز برائے حسن کارکردگی سے نوازا۔گورنرنے نصیب اللہ خان کو شجاعت کے شعبہ، زین اللہ کو شعبہ چترالی ستار نوازی موسیقی و گلوگاری، فرہاج سکندریارخان کو خدمات عامہ،ڈاکٹر فرید اللہ خان کو خدمات عامہ،سورج نرائن عرف نرائن لال کو شعبہ ادب و عوامی خدمات کے اعتراف اورمحمدموسیٰ خان خیل شہید کو صحافت کے شعبہ میں غیر معمولی خدمات پر صدارتی ایوارڈ تمغہ امتیاز بعد ازوفات سے نوازاجو انکے بھائی عیسیٰ خان خیل نے وصول کیا۔تقریب میں نگران وزیراعلٰی محمد اعظم خان، نگران صوبائی وزراء، چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا ندیم اسلم چوہدری، انسپکٹر جنرل آف پولیس اختر حیات گنڈاپور، مختلف محکموں کے انتظامی سربراہان سمیت صدارتی اعزازات حاصل کرنیوالوں کے عزیز و اقارب نے شرکت کی۔#

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں