0

ہنگو ،یوم پاکستان کی مناسبت سے تقاریب کا انعقاد

ہنگو(مانند نیوز) یوم پاکستان کی مناسبت سے تقاریب کا انعقاد جذبہ حب الوطنی کو تقویت بخشتا ہے، برصغیر میں مسلمانوں کیلئے علیحدہ وطن کے لئے جدوجہد عالم اسلام کیلئے ایک مثال ہے، قائد اعظم اور علامہ اقبال طرز سیاست کو ہمیں ہر شعبہ میں اپنانا چاہئیے۔ پاکستان کو عظیم خوشحال اور ترقی یافتہ ملک بنانا ہم سب کی مشترکہ قومی ذمہ داری ہے۔ افواج پاکستان اور خیبر پختونخواہ پولیس کی امن و امان اور حکومتی رٹ کیلئے قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر ہنگو فضل اکبر، مولانا ارشاد علی، طارق محمود مغل و دیگر نے یوم پاکستان کے مناسبت سے ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ یوم پاکستان کی تقریب ڈی سی آفس میں منعقد ہوئی جس میں ڈی پی او آصف بہادر، اے ڈی سی فہید اللہ خان، ڈی ایس او ڈاکٹر حضرت اللہ، سوشل ویفئیر آفیسر بلال آفریدی، ڈی ای او ایجوکیشن عتیق احمد، مختلف تعلیمی اداروں کے طلباء، ٹی ایم اے کے ملازمین، صحافیوں، عمائدین ل، بیکرز ایسوسی ایشن کے صدر سیدا خان شنواری سمیت ہر طبقہ فکر کے افراد نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر فضل اکبر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج تاریخ ساز دن ہے آج ہی کے دن قرار داد پاکستان منظور ہوئی جس کی روشنی میں پاکستان کا قیام عمل میں آیا، انہوں نے کہاکہ آج ہر پاکستانی کو اپنے کردار کا جائزہ لینا چاہئیے اور اپنے وطن کیلئے اپنا سب کچھ قربان کر دینے کے جزبے کو مستحکم بنانا چاہئیے۔ انہوں نے کہا کہ قائد اعظم، علامہ اقبال اور تحریک آزادی کے رہنماوں کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے افواج پاکستان اور خیبر پختونخواہ پولیس کی امن ملکی دفاع کیلئے قربانیوں پر انکیں خراج تحسین پیس کیا۔ علامہ ارشاد علی نے خطاب کرتے ہوئے کہا آج کے دن ہمیں پاکستان کیلئے ہر قسم کی قربانی کا عہد کر لینا چاہئیے اور ان عناصر کے عزائم خاک میں ملانے کیلئے متحد ہو جانا چاہئیے جو وطن عزیز کے دشمن ہے۔ سنئیر صحافی طارق محمود مغل وندہگر نھ خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نازک دور سے گزر رہا ہے ایسے میں ہم سب کو اپنا محاسبہ خود کرنا چاہئیے، ہر شخص اپنے کردار کو پاکستان کے تابع بنا کر اپنی ذمہ داریوں سے عہدہ برا ہو سکتا ہے۔مختلف تعلیمی اداروں کے بچوں نے تقاریر و دیگر پروگرام پیش کئے جبکہ لیوی کے چاک و چوبند دستے نے قومی۔پرچم کو سلامی دی۔ ڈی سی فضل اکبر اور ڈی پی او آصف بہادر نے پرچم کشائی کی جس کے بعد ایک ریلی کا بھی انعقاد کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او نے ملی نغمے تقاریر اور دیگر پروگرام پیس کرنے والے طلباء میں انعامات تقسیم کئے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں