0

اس وقت انتہائی مشکل، کٹھن حالات کا سامنا کر رہی ہوں ، حریم شاہ

اسلام آباد(مانند نیوز ڈیسک)معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اپنے چاہنے والوں کو رمضان کریم کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس وقت انتہائی مشکل، کٹھن حالات کا سامنا کر رہی ہیں۔انہوں نے مشکل حالات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ’میں اس وقت کٹھن، مشکل اور دشوار حالات کا سامنا کر رہی ہوں، لیکن اس سب کے باوجود میری اپنے چاہنے والوں سے دعاؤں کی درخواست ہے کہ میرے لیے دعا کریں، میں جرأت اور دلیری کے ساتھ ان مشکلات حالات کا مقابلہ کر رہی ہوں‘۔ان کا کہنا تھا کہ مشکلات سب پر آتی ہیں لیکن میں بہادر وہ ہوتا ہے جو مشکل حالات کا ڈٹ کر مقابلہ کرے، زندگی اللہ کی بہت بڑی نعمت ہے، جو بار بار نہیں ملتی’۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں