0

ایجنٹ کو مینارِ پاکستان پر جلسے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے،رانا ثناء اللہ

اسلام آباد(مانند نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ غدارِ وطن مینارِ پاکستان جیسی پاک جگہ کو اپنے جھوٹ کے لئے استعمال کر رہا ہے۔اپنے ایک بیان میں وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان کے خلاف کام کرنے والے ایجنٹ کو مینارِ پاکستان پر جلسے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ پہلے امریکی لابی فرموں سے تو حقیقی آزادی حاصل کرلو، امریکا سے نہیں ڈرتا سے لے کر میری جان کو خطرہ ہے کا جھوٹ بولا گیا۔وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ عمران خان آئین، قانون، سچائی، توشہ خانہ، فارن فنڈنگ، ٹیریان نیازی کیسز سے حقیقی آزادی چاہتے ہیں، فارن فنڈنگ سے پاکستان میں فتنہ پھیلانے والے کو کھلی چھوٹ نہ ملتی توعوام کی حالت بہتر ہوتی۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ عمران خان ہر ادارے اور اس کے سربراہ کو اپنا غلام بنانے کی حقیقی آزادی چاہتے ہیں، اس کی حقیقی آزادی کے مناظر ڈی چوک پر پوری قوم پہلے ہی دیکھ چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ ایک بار پھر ملک میں لوٹ مار کی حقیقی آزادی چاہتے ہیں، عمران نیازی کی امریکا سے اوپر سے لڑائی ہے، اندر سے بھائی بھائی ہیں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں