تخت بھائی(نمائندہ مانند) تحصیل تخت بھائی کا علاقہ شیر گڑھ ربنواز بانڈہ میں بارش کے باعث کمرے کی چھت گر گئی۔ملبے تلے دبنے سے 2 بچے جانبحق،جبکہ شوہر اور بیوی شدید زخمی۔اطلاع موصول ہونے پر ریسکیو1122 ایمبولینس،میڈیکل اور ڈیزاسٹر ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ریسکیو میڈیکل ٹیم نے ابتدائی طبی ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے آر ایچ سی شیر گڑھ اور بعد میں ٹی ایچ کیو منتقل کر دیا۔جانبحق میں 2 سالہ سائرہ، 11مہینے کا حفصہ شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں 30 سالہ نعمت اللہ اور اسکی بیوی شدید زخمی-
