سخاکوٹ(مانند نیوز) جمعیت علماء اسلام ضلع ملاکنڈ کے جنرل سیکرٹری مولانا سلمان تاثیر کی نگران صوبائی وزیر خوراک فضل الہی سے ملاقات ضلع ملاکنڈ میں سرکاری آٹا کی تقسیم کار کے حوالہ سے تبادلہ خیال۔نگران صوبائی وزیر نے مولانا سلمان تاثیر کوبتایاکہ سرکاری آٹا ضلع ملاکنڈ کے تقریبا ساٹھ فیصد سے زیادہ لوگوں میں تقسیم ہوگااور یہ عمل تقریبااٹھائیس رمضان المبارک تک جاری رہیگا۔عوام رش نہ بنائے اور اپنے باری کاانتظار کریں جو مستحقین ہے انکو یہ پیکج رمضان المبار ک میں صرف ایک بار دس کے جی کے تین تھیلے مفت ملے گے۔مولانا سلمان تاثیر نگران صوبائی وزیر خوراک کو بتایا کہ ضلع ملاکنڈ میں محکمہ فوڈزکے اہلکاروں کی ناقص حکمت عملی کی وجہ سے رش بنا ہوا ہے جس کے جواب میں صوبائی وزیر بتایاکہ سرکاری آٹا کے تقسیم کار کو تبدیل کیا جارہا ہے اور اس کو اب یونین کونسل وائز تقسیم کرنے کے طریقہ کار واضع کیا جارہا ہے تاکہ عوام کے مشکلات کم ہوسکیں۔نگران صوبائی خوراک نے انہیں بتایا کہ رمضان المبارک کے بعد سبسڈائزاٹا کی تقسیم کار ایک بار پھر شروع کی جائے گی
