0

رمضان المبارک کا مہینہ شروع ہونے ہی بریکوٹ میں لاقانونیت کا سلسلہ عروج پر

بریکوٹ(مانند نیوز) رمضان المبارک کا مہینہ شروع ہونے ہی بریکوٹ میں لاقانونیت کا سلسلہ عروج پر،قصائی،سبزی فروش کے علاوہ دیگر اشیائے خوردنوش کے دکانداروں نے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنا شروع کردیا۔انتظامیہ کے چھاپے دکھاوئے تک محدود،نرخ نامے برائے نام،قانون نامی کوئی چیز نہیں ہر کسی کا اپنا راج،غریب عوام کی قوت خرید جواب دے چکی ہے اگر انتظامیہ نے اس لوٹ مار کو کنٹرول نہ کیا تو خدشہ ہے کہ بدامنی کا بدترین لہر شروع ہوجائے۔تفصیلات کے مطابق تحصیل بریکوٹ میں رمضان المبارک کا مہینہ شروع ہونے ہی قصائیوں نے فی کلو گوشت کی قیمتوں میں 50روپے سے 100روپے کلو تک اضافہ کردیا۔اسی طرح سبزی میں ٹماٹر جو کہ رمضان المبارک سے ایک دن پہلے 60روپے کلو تھا اب خراب ٹماٹر 130روپے کلو فروخت ہورہا ہے اسی طرح دیگر سبزیوں کا یہی حال ہے۔پھل کھانا اب خواب بن چکا ہے۔انتظامیہ نے گذشتہ روز قصائیوں کے خلاف کاروائی کی مگر قصائیوں پر کوئی اثر نہیں ہوا اور اپنی من مانی ریٹ پر گوشت فروخت کررہے ہیں۔حکومت کی طرف سے گوشت کے لئے ابھی تک نرخ نامہ بھی نہیں تیار کیا ہے جو کہ انتظامیہ کے لئے سوالیہ نشان ہے۔شہروں کا کہنا ہے کہ ہم آئے روز حکومت اور یہاں کے تاجر لوگوں کے خود ساختہ نرخوں سے عاجز آچکے ہیں اگر اشیائے خوردنوش کی قیمتوں میں کمی نہ کی گئی تو حالات تباہی کی طرف چل کرخطرناک صورتحال اختیار کرلے گی۔انہوں نے مزید کہاکہ دکاندرواں کو انتظامیہ کی طرف سے کنٹرول نہیں کیا جا سکتا تو پھر مجبوراً ہم خود اس ظلم کے خلاف سڑکوں پر نکل کر اپنے حقوق کی جنگ لڑیں گے ناخوشگوار واقعہ رونماء ہونے کی صورت میں تمام تر ذمہ داری انتظامیہ پر عائد ہوگی۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں